ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میرٹھ میں کورونا مریضوں کا بلڈ سیمپل لے اڑا بندر، دیکھتا رہ گیا میڈیکل اسٹاف، مچا ہنگامہ

میرٹھ میں کورونا مریضوں کا بلڈ سیمپل لے اڑا بندر، دیکھتا رہ گیا میڈیکل اسٹاف، مچا ہنگامہ

Sun, 31 May 2020 11:42:48    S.O. News Service

میرٹھ،31؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) گزشتہ روز میرٹھ میڈیکل کالج میں ایک حیرت انگیز لیکن دلچسپ واقعہ پیش آیا، جس سے میڈیکل کالج اسٹاف کی لاپروائی بھی اجاگر ہوتی ہے- میرٹھ کے لالا لاجپت رائے میڈیکل کالج میں ایک بندر نے میڈیکل اسٹاف کے ملازم سے جانچ کیلئے لے جائے جا رہے بلڈ سیمپل چھین لئے، لیکن تشویشناک پہلو یہ ہے کہ یہ بلڈ سیمپل ان 3 کورونا مریضوں کے تھے، جو میڈیکل کالج کے کورونا وارڈ میں زیر علاج ہیں - بلڈ سیمپل چھین کر لے جانے اور پیڑ پر چڑھ جانے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میڈیکل کالج کے پرنسپل کو صفائی پیش کرنی پڑی-

میڈیکل کالج کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ یہ سیمپل کووڈ-19سیمپل نہیں تھے بلکہ بلڈ سیمپل کورونا متاثرین کی روٹین چیک اپ کیلئے لئے گئے تھے - لیکن میڈیکل کالج کے ذمہ داروں کی صفائی کے باوجود سوال یہ اٹھتا ہے کہ اگر یہ کووڈ-19سیمپل ہوتے تو کیا بندر میں کورونا انفیکشن کا خطرہ پیدا نہیں ہو سکتا تھا اور اگر ایسا ہوتا تو میڈیکل اسٹاف کی اس لاپروائی کا کتنا بڑا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا تھا-

تاہم میڈیکل کالج کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ اس طرح سے جانوروں میں انفیکشن کے خطرے کی کوئی تصدیق میڈیکل سائنس نے ابھی تک نہیں کی ہے، لیکن بلڈ سیمپل کو محفوظ نہ کر پانا میڈیکل اسٹاف کی ایک بڑی لاپروائی ضرور ہے اور اس کی جانچ کرائی جا رہی ہے-


Share: